جاپانی حکومت کی جانب سے اساتذہ کے لئے تربیتی اسکالر شپس کا اعلان
ویب ڈیسک ؛ جاپان کی حکومت کی جانب سے پاکستانی اساتذہ کو اسکالرشپس کی پیشکش ، سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ کے لئے بہترین موقع ۔
پانچ سالہ تجربہ رکھنے والے پرائمری اور سیکنڈری اسکول کے ٹیچر درخواست دے سکتے ہیں
ایسے تمام پرائمری اور سیکنڈری اسکول کے اساتذہ جو پانچ سالہ تدریسی تجربہ رکھتے ہیں اور وہ اسکول کی تعلیم پر تحقیق کرنا چاہتے ہیں وہ MEXT ٹیچر ٹریننگ اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
اسکالر شپ پروگرام 18 ماہ کے لیے ہوگا ، کامیاب شرکاء کو سرٹیفکیٹ دئے جائیں گے
اسکالرشپ 18 ماہ کے تربیتی پروگرام کے لیے ہے۔ تربیتی مدت کی کامیابی سے تکمیل کرنے والوں کو سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے۔ یہ ٹیچر ٹریننگ اسکالر شپ پروگرام وزارت تعلیم، ثقافت، کھیل، سائنس اور ٹیکنالوجی، حکومت جاپان کی طرف سے مہیا کیا گیا ہے۔
آخری تاریخ 10 فروری 2023, خواہشمند امیدوار سفارت خانے کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں
درخواست دہندگان کو یونیورسٹیوں یا ٹیچر ٹریننگ اسکولوں سے فارغ التحصیل ہونا چاہیے اور انھوں نے پرائمری/سیکنڈری تعلیمی اداروں یا ٹیچر ٹریننگ اسکولوں میں بطور استاد کام کیا ہے۔ در خواست جاپان کے سفارت خانے کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 فروری 2023 ہے۔
یہ بھی پڑھئیے:
اسلام آباد انٹرنیشنل یونیورسٹی نے پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوشپ پروگرام کا اعلان کر دیا