Wednesday, November 20, 2024
HomeLatestجامعہ کراچی کو 68 پروفیسر اور 43 لیکچرز بھرتی کرنے کی اجازت...

جامعہ کراچی کو 68 پروفیسر اور 43 لیکچرز بھرتی کرنے کی اجازت مل گئی

جامعہ کراچی کو 68 پروفیسر اور 43 لیکچرز بھرتی کرنے کی اجازت مل گئی

ویب ڈیسک؛ بورڈز و جامعات نے جامعہ کراچی کو سلیکشن بورڈ 2019 منعقد کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ محکمہ بورڈز و جامعات کے نوٹفیکشن کے مطابق 68 پروفیسرز اور 43 ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی بھرتی کی اجازت دی گئی ہے۔

جامعہ کراچی نے گزشتہ سال اکتوبر میں سلیکشن بورڈ 2019 کی اجازت کے لیے سکریٹری بورڈز و جامعات مرید راہموں کو خط لکھا تھا۔ تاہم اس خط کو وزیر اعلی کے پاس منظوری کے لیے نہیں بھیجا گیا جس پر اساتذہ نے احتجاج شروع کردیا اور کلاسوں کا بائیکاٹ کیا تو وزیر اعلی سندھ سے ہنگامی بنیادوں پر خط کی منظوری لی گئی۔

سلیکشن بورڈ منعقد کرنے کی منظوری کے بعد اساتذہ کے احتجاج کا جواز نہیں رہا ،ڈاکٹر خالد عراقی

دریں اثناء انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے وفد نے جمعرات کو وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی سے ملاقات کی۔
ڈاکٹر عراقی نے وفد کو بتایا کہ ان کا سلیکشن بورڈ 2019 کے تحت بھرتیاں کرانے کا مطالبہ پورا کردیا گیا ہے چناچہ اب احتجاج کا کوئی جواز نہیں۔

شعبہ انتظامیہ کے باہر کلاسوں کے بائیکاٹ کے خلاف طلباء کا احتجاج جاری

علاوہ ازیں شعبہ انتظامیہ کے باہر طلبہ نے اساتذہ کی جانب سے کلاسوں کے بائیکاٹ کے خلاف تیسرے دن بھی احتجاج کیا اور کہا کہ اساتذہ پڑھانے کی تنخواہ لیتے ہیں کلاسوں کے بائیکاٹ کی نہیں۔

تدریسی سرگرمیاں فوری بحال کی جائیں ، وائس چانسلر سے مطالبہ

اس موقع پر طلبہ نے احتجاجی نعرے لگائے اور اساتذہ کی مذمت کی۔
بعد ازاں طلبہ تنظیموں کے وفد نے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی سے ملاقات کی اور انہیں اپنے تعاون کا یقین دلایا اور مطالبہ کیا کہ تدریسی امور فوری بحال کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جدید طرز پر لینے کا فیصلہ

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

عنایت شمسی on امی جان الوداع
Abdul Rauf mahar on قاری سعد نعمانی