Wednesday, November 20, 2024
HomeLatestہمدرد یونیورسٹی کی جانب سے کراچی ایکسپو سینٹرمیں کرئیر فیئر 2023 کا...

ہمدرد یونیورسٹی کی جانب سے کراچی ایکسپو سینٹرمیں کرئیر فیئر 2023 کا انعقاد

ہمدرد یونیورسٹی کی جانب سے کراچی ایکسپو سینٹرمیں کرئیر فیئر 2023 کا انعقاد
کراچی ، ویب ڈیسک ؛ہمدرد یونیورسٹی کی جانب سے کراچی ایکسپو سینٹرمیں کرئیر فیئر 2023 کا انعقاد۔ صنعت و تجارت، صحت، ٹیکسٹائل، فیشن، فارما سوٹیکل، بینکنگ، ایجوکیشن سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی 150 سے زائد قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے اسٹالز لگائے۔

کیرئیر فئر سے نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع ملیں گے ، سعدیہ راشد

اس موقع پر ہمدردْ یونیورسٹی کی چانسلر سعدیہ راشد کا کہنا تھا کہ ملک میں ہرطرف مایوسی کی لہر ہے ۔ اس مایوسی کی لہر میں اس قسم کے پروگرامز سے نوجوان طالب علموں ملازمت کے مواقع ملیں گے ۔ہم بانی ہمدرد یونیورسٹی شہید حکیم محمد سعید کا مشن آگے لے کر چل رہے ہیں کیونکہ نوجوان ہی ملک کا مستقبل ہیں۔

نوجوان ہی ملک کو مشکل حالات سے نکال سکتے ہیں ، ڈاکٹر سید شبیب الحسن

ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹرسید شبیب الحسن کا کہنا تھا کہ کرئیر فیئر2023 کروانے کا مقصد پورے صوبے کے نوجوان طلباء کو بہتر اور زیادہ سے زیادہ ملازمت کے مواقع فراہم کرنا ہے کیونکہ نوجوان ہی اس ملک کو مشکل گھڑی سے نکال سکتے ہیں۔

ایونٹ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی 10 ہزار سے زائد اہم شخصیات کی شرکت

ہمدرد یونیورسٹی اورک ڈیپارٹمنٹ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹرایمن تاج کا کہنا تھا کہ آج ملک میں بے روزگاری عروج پرہے۔ اس پروگرام کا مقصد بے روزگار نوجوانوں کو بہترملازت دینا ہے۔
کرئیر فیئر 2023 میں 150 سے زائد کمپنیز،صوبے بھر کے10000 سے زائد نوجوانوں اور سماجی وسیاسی شخصیات، معروف کاروباری شخصیات، اینکرپرسن سمیت میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

 

یہ بھی پڑھیں

ماں بولی کی اہمیت

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

عنایت شمسی on امی جان الوداع
Abdul Rauf mahar on قاری سعد نعمانی