اسکالرشپ ایک تعلیمی وظیفہ یا حصول تعلیم کے لئے ایک امدادی فنڈ کانام ہے۔ جو مختلف حکومتوں، اداروں یا شخصیات کی طرف سے مستحق اور اہل طلبا کیلئے جاری کیا جاتاہے۔ اسکالرشپس صوبائی، ملکی اور بین الاقوامی سطح کی ہوسکتی ہیں۔ اس فنڈ کو جاری کرنے والے ادارے مستحق اور اہل طلبا تک پہنچنے کیلئے مختلف کرائٹیریا یا شرائط لگاسکتے ہیں۔ جن کو پورا کرنا اسکالرشپ کے حصول کیلئے لازمی ہوتا ہے۔
طلبا کی سہولت کیلئے ایجوتربیہ ڈاٹ کام نے اسکالرشپ کی باقاعدہ کیٹیگری قائم کی ہے۔ جس میں ملکی وبین الاقوامی سطح کی اسکالرشپس کے بارے میں تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔