بلوچستان کی جامعات تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں ، چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن
ویب ڈیسک ؛ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز(BUITEMS) میں منعقد ہونے والی صوبائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوٸے کہا ہے کہ بلوچستان کی جامعات جدید عصری علوم کے فروغ کیلٸے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہیں صوبے میں ہیلتھ ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دے کر اسکی افادیت اور اہمیت کو اجاگر کیا جارہا ہے تمام یونیورسٹیز کو درپیش مسائل اور مشکلات کا جائزہ لےکر اسکے تدارک کیلٸے وائس چانسلران اور حکومت بلوچستان کی مشاورت سے اقدامات اٹھائے جاسکیں
طلباء کو تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف رکھ کر منفی سرگرمیوں سے روکا جا سکتا ہے
انہوں نے کہا کہ جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوٸے طلباء کو اعلٰی اور معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جاٸے ۔یونیورسٹی انتظامیہ سہولت کار بن کر طلباء کو جدید تعلیم تک رساٸی فراہم کرنے میں اسٹوڈنٹس کے معاون بنیں اور طلبا ٕ کو تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف رکھ کر منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لئے اپنی کوشش جاری رکھیں۔
وفاقی حکومت سے رابطے میں ہیں صوبے کی جامعات کو جلد فنڈ جاری کریں گے ،کوئٹہ میں خطاب
انہوں نے مزید کہا کہ صوباٸی جامعات کمرشل مواقع سے استفادہ حاصل کرکے اپنی مالی مشکلات پر قابو پاٸیں۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی یونیورسٹیوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے فنڈز کے حصول کیلٸے مرکزی حکومت سے رابطے میں ہے فنڈز ملتے ہی بلوچستان کی جامعات کو انکے حصے کا فنڈز جاری کردیا جائے گا ۔
بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کانفرنس، تمام وی سیز کی شرکت
اس سے قبل میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کے وائس چانسلر پروفيسر ڈاکٹر سید مشتاق احمد شاہ نے یونیورسٹی میں جاری تعلیمی، تدریسی، انتظامی اقدامات، مین کیمپس کے پی سی ون کو آنے والے پی ایس ڈی پی میں منظوری، ٹرانسپورٹ اور کمروں کی کمی، اسکلز ڈویلپمنٹ، پی ایچ ڈی ہولڈرز کی تعداد، جامعہ کی تعمیر و ترقی بین الاقوامی و ملکی جامعات کے ساتھ معاہدات سمیت دیگر امور کے بارے میں چیئرمین ایچ ای سی کو تفصیلا آگاہ کیا گیا جس پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے واٸس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی پروفيسر ڈاکٹر سید مشتاق احمد شاہ کی کارکردگی کو سراہا اور اطمينان کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر وی سی بیوٹمز انجینئر احمد فاروق بازئی، وی سی تربت ڈاکٹر محمد جان، وی سی بلوچستان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان، وی سی خضدار یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ، وی سی گوادر یونیورسٹی ڈاکٹر عبدالرزاق صابر، وی سی وومن یونیورسٹی ساجدہ نورین، وی سی بولان میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر فریدہ، وی سی یونیورسٹی آف لورالائی ڈاکٹر مقصود اور وی سی لسبیلہ یونیورسٹی ڈاکٹر دوست محمد بلوچ نے بھی اپنے اپنے متعلقہ یونیورسٹیز کو درپیش مالی اور دیگر معاملات کے بارے میں چیئرمین کو بریف کیا۔
یہ بھی پڑھیں
تعطیلات ختم ہونے کے باوجود نہ کھلنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ