Thursday, November 21, 2024
HomeLatestہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ایل ایل بی پروگرام میں داخلوں...

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ایل ایل بی پروگرام میں داخلوں کا اعلان

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ایل ایل بی پروگرام میں داخلوں کا اعلان

ویب ڈیسک ؛ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تسلیم شدہ سرکاری اور نجی شعبے کی یونیورسٹیوں/ اداروں اور ان کے تسلیم شدہ الحاق شدہ کالجوں میں پانچ سالہ انڈرگریجویٹ LLB ڈگری پروگرام میں داخلہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کے لیے لاء ایڈمیشن ٹیسٹ (Law- LAT) کا انعقاد کر رہا ہے۔ ایچ ای سی قانون داخلہ ٹیسٹ ملک کے بڑے شہروں میں لیا جائے گا۔ طلباء اپنی پسند کا کوئی بھی مرکز منتخب کر سکتے ہیں۔

داخلہ ٹیسٹ اپریل کو ہوگا

ایچ ای سی کا لاء داخلہ ٹیسٹ اپریل کو ہوگا۔

لاء کے داخلہ ٹیسٹ کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 27 مارچ 2023 ہے۔ درخواستیں ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
ایچ ای سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی سرکاری یا پرائیویٹ یونیورسٹی اور ان سے ملحقہ کالجوں میں ایل ایل بی پروگرام میں داخلے کے لیے ایچ ای سی لا داخلہ ٹیسٹ لازمی ہے۔

اہلیت کا معیار

وہ طلباء جنہوں نے ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (HSSC) یا اس کے مساوی پاس کیا ہے۔

• وہ طلباء جنہوں نے HSSC یا اس کے مساوی کے فائنل امتحان میں شرکت کی ہے اور ان کے نتائج کا انتظار ہے۔


آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 27 مارچ

خواہش مند امیدوار آن لائن رجسٹریشن کے لیے براہ کرم درج ذیل لنک پر جا سکتے ہیں http://‏ ‏etc.hec.gov.pk۔
آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 27 مارچ 2023 ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بچوں کے وہ نفسیاتی مسائل جنہیں ہم نظر انداز کر دیتے ہیں

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

عنایت شمسی on امی جان الوداع
Abdul Rauf mahar on قاری سعد نعمانی