اچھی صحت کا راز

اچھی صحت ایک نعمت ہے

اچھی صحت ایک بیش بہا نعمت ہے جوہم میں سے ہرایک کے پاس اللہ کی عطا کی ہوئی ہوتی ہے۔ اس نعمت کو برقرار رکھنا اور اس سے خوب استفادہ کرنا ہمارے صحت مندلائف اسٹائل پر منحصر ہوتا ہے۔

ہم چاہیں تو اپنے لائف اسٹائل کو بہتربناکر اپنی صحت کو بہترسے بہتربناسکتے ہیں اوراس نعمت کی حفاظت کر کے اپنی  دنیاوآخرت کی کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں۔

اورنہ چاہیں تو خراب لائف اسٹائل اپناکر اپنی صحت کوخودبربادبھی کرسکتے ہیںاور اس  نعمت  یعنی صحت کی بے قدری کرنے والے بھی بن سکتے ہیں جس کے نتیجے میں صحت خراب زندگی خراب، کارکردگی خراب اور خدانخواستہ زندگی اور آخرت میں ناکامی کا سامنا بھی ہو سکتا ہے ۔

ذیل میں میں ہم اچھی صحت حاصل کرنے کیلئے چند اسٹپس آپکے ساتھ شئیر کرنے والے ہیں۔۔ انہیں خوب سمجھ لیجئے۔ان پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنی صحت کو اچھا بناسکتے ہیں

متوازن غذا

متوازن غذا اچھی صحت کی بنیاد ہوتی ہے۔ کہاجاتا ہے کہ ہم وہی ہیں جو ہم کھاتے ہیں اور سوچتے ہیں۔ چنانچہ اچھی صحت کیلئے متوازن غذا لازمی لیجئے۔ متوازن غذا میں پروٹینز، کاربوہائیڈریٹس، چکنائی، وٹامنز اور منرلز شامل ہوتی ہیں۔اچھی صحت کی طرح غذائیں بھی نعمت خداوندی ہیں لہذا جہان ان کا مناسب مقدار میں استعمال اچھی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے وہیں نعمت کے استعمال اور اللہ کی جانب سے اس نعمت کے عطاء کئے جانے پر اللہ کا شکر ادا کرنا بھی ضروری ہے پروٹین ،کاربو ہائیڈریٹس،چکنائی وٹامنز اور منرل یہ سب چیزین کون کون سی غذا میں پائی جاتی ہیں آئیےیہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں

پروٹینز: پروٹین کی ضروری مقدار گوشت، مچھلی، انڈے اور دالوں سے حاصل ہوتی ہے۔

کاربوہائیڈریٹس: صحت مند کاربوہائیڈریٹس،ہم سبزیوں، پھلوں اور اناج سے حاصل کرسکتے ہیں۔

چکنائی: چکنائی،کی ضروری مقدار ہم زیتون کے تیل، نٹس اور اوومیگا-3 فیٹی ایسڈز سے حاصل کرسکتے ہیں۔

وٹامنز اور منرلز:  کو حاصل کرنے کیلئے تازہ سبزیاں اور پھل بہترین ذرائع ہیں۔

یاد رکھیے! اپنے روز مرہ کے کھانے کے مینیو میں ان تمام اجزاء کو شامل کرنااچھی صحت کے لئے نہایت ضروری ہے۔

مناسب ورزش

ورزش نہ صرف اچھی صحت بلکہ ذہنی صحت کے لیے بھینہایت ضروری ہے۔ روزانہ کم از کم 30 منٹ کی ورزش لازمی کیا کریں۔ایسا کرنیسے صحٹت برقرار رہتی ہے

– صبح کی سیرکریں: صبح کے وقت تازہ ہوا میں چلنا بہت مفید ہوتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ صبح سویرے تاذی ہوا میں لمبے لمبے  سانس لینا بھی اچھی صحت کو برقرار رکھنے اور بحالی صحت کے لئے ضروری ہے

– یوگا: یوگا ذہنی سکون اور جسمانی لچک کے لیے بہترین عمل ہے۔جس پر عمل پیرا ہو کر ہم نہ صرف اچھی جسمانی صحت حاصل کرگکتے ہیں بلکہ بلکہ اس سے ہم ذہنی سکون حاصل کرنے کےساتھ ساتھ اچھی ذہنی صحت کو بھی حاصل کرسکتے ہیں

ورزش میں ایروبکس، پیلاٹیز، اور ویٹ لفٹنگ کو اپنی روٹین میں شامل کریں۔ورزش کو روزمرہ کا معمول بنائیںکچھ ہی عرصے میں آپ خود فرق محسوس کریں گےاور آپ کی صحت بتدریج اچھی ہوتی چلی جائے گی

مناسب نیند

اچھی نیند اچھی صحت کے لیے ضروری بھی ہے اور اچھی صحت کی علامت بھی۔ روزانہ 7-8 گھنٹے کی بھرپور نیند لیں۔

اچھی نیند لینے کیلئے چند ضروری اقدامات مندرجہ ذیل ہیں۔

نیند کا معمول بنائیں: یعنی ہر روز ایک ہی وقت پر سونے اور جاگنے کی عادت بنائیں۔

آرام دہ ماحول: سونے کا کمرہ آرام دہ اور شورشرابے سے پاک ہونا چاہیے۔

اسکرین ٹائم کم کریں: سونے سے کم از کم ایک گھنٹہ پہلے موبائل، ٹی وی اور کمپیوٹر سے دور رہیں۔

– نیند سے کم از کم 5 گھنٹے قبل سے کافی، چائے اور کیفین سے پرہیز کریں۔

نیند کو کبھی نظر انداز نہ کریں، کیونکہیہ آپ کی اچھی  صحت کا بہتبنیادی حصہ ہےلہذا اس معاملے میں کوتاہی نبلکل مت کریں کیونکہ نیند کی کمی ذہنی صحت کی بربادی نفسیاتی مسائل اور اس کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت کے مسائل کو بھی جنم دیتی ہے اسلئے اچھی صحت کے لئے بھرپور نیند کا لینا بہت ضروری ہے

پانیزیادہ استعمال کریں

پانی ہماری صحت کے لیے انتہائی اہم چیزہے اور یہ اللہ کی ایک بڑی نعمت بھی ہے۔ روزانہ کم از کم 8 گلاس پانی پئیں۔

– صبح کا آغازہی پانی سے کریں اور صبح اٹھتے کے ساتھ ہی ایک گلاس ضرور پانی پیئں۔

یاد رکھئے۔ انسانی جسم کا 70 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے اورپانی کا استعمال آپ کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔روزانہ دن میں آٹھ تا دس گلاس پانی پینا اچھی صحت کی علامت ہے

ذہنی سکون اور مثبت خیالات

ذہنی سکون اور مثبت خیالات، خوشحال اوراچھی  صحت مند زندگی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مشہورکہاوت ہے کہ انسان درحقیقت اپنی سوچوں کی پیداوا ہے۔ وہ جیسا سوچتا ہے ویسا ہی بنتا چلاجاتا ہے۔ ذہنی سکون کیلئے مندرجہ ذیل کام کریں۔

مراقبہ: روزانہ کم از کم 10 منٹ مراقبہ کریں۔ اللہ کی نعمتوں کو سوچ سوچ کرہر ایک نعمت کا شکرادا کریں۔ اپنی ذات اور سانسوں پرتوجہ مرکوز رکھیں۔ اور ہرسانس سے ذہنی سکون حاصل کریں۔

ہابی یا مشغلہ: اپنی پسندیدہ مثبت سرگرمیوں میں زیادہ وقت گزاریں۔

دوستوں اور خاندان کے ساتھ وقت گزاریں: اپنی فیملی، دوست احباب اور قریبی لوگوں کے ساتھ وقت گزارنا ذہنی سکون کا بہترین ذریعہ ہے۔اچھے دوست بنائیں اچھا دوست انسان کا بہتریں ہمدرداور غمگسار ہوتا ہے اور انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنا زیادہ سے زیادہ وقت دوستوں میں گزارے لہذا دوست بڑے سوچ سمجھ کر بنائیں ورنہ ایسے ویسے لوگوں سے دوستی کرلی تو آچھی صحت تو درکنار بلکہ دنیا وآخرت بھی تباہ ہو جائیں گی

گناہوں سے اجتناب کریں

گناہ اللہ کی نافرمانی کا دوسرانام ہیں۔ اس مالک کی نافرمانی جس کی نعمتیں ہم پر ہرلمحے برستی رہتی ہیں۔ جب اس مالک کی نافرمانی کے ہم مرتکب ہوجاتے ہیں تو یہ عمل ایک نفسیاتی دباو کی شکل میں ہمارے ضمیر پر بوجھ جاتا ہے۔ اور ہم غیر شعوری طورپر ریگریٹ کا شکار ہوجاتے ہیں۔

گناہ کرنے کے سبب انسان اللہ کی رحمت سے محروم ہو جاتا ہے حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ جب کوئی بندہ گناہ کرتا ہے تو اس کے دل پر ایک سیاہ نقطہ پڑ جا تا  ہے اور اگر وہ بندہ توبہ کرلیتا ہے تو وہ سیاہ نقطہ مٹا دیا جاتا ہے اور اگر وہ بندہ توبہ نہیں کرتا تو وہ سیاہ نقطہ اس کے پورے دل کو سیاہ کردیتا ہے اور پھر اس کے دل پر کوئی بھی بات اثر نہیں کرتی

اگرآپ اچھی صحت اور ذہنی سکون چاہتے ہیں تو خدا کی نافرمانی سے اجتناب کیجئےاور گناہوں کے راستے کو چھوڑ نیکیوں کا راستہ اپنائیںزندگی اور اچھی صحت  اللہ کی نعمت ہے اور اللہ آخرت میں اپنی نعمتوں کے بارے میں سوال کرے گا لہذا زندگی اور صحت اللہ کی دی ہوئی ایک بڑی نعمت ہیں ان کی قدر کیجئے اور انہیں ضائع نہ کیجئے اللہ تعالی آپ کا  حامی وناصر ہو۔

یہ بھی پڑہیں: انسان کی زندگی سے موت تک کا سفر

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top