Wednesday, November 20, 2024
HomeParenting Tipsاچھی نیند اچھی تعلیم کی ضمانت

اچھی نیند اچھی تعلیم کی ضمانت

اچھی نیند اچھی تعلیم کی ضمانت آخر کیوں؟

خالق کائنات نے حضرت انسان کو پیدا فرما کر اس دنیا میں بھیجا تو اس کے لیے اپنی نعمتوں کو بھی اس پر نچھاور کردیا تا کہ وہ ان سے بھر پور استفادہ کرے اور پرسکون زندگی گزارے نیند بھی اللہ تعالی کی نعمتوں میں سے ایک  بڑی نعمت ہے اور اچھی تعلیم کے لیے  اچھی نیند کا لینا بہت ضروری ہوا کرتا ہے بہترین نیند ہمیں آنے والے دن کے لیے دوبارہ مستعد کیا کرتی ہے  تا کہ ہم اس نئے دن کے چیلنجز سے نبرد آزما  ہونے کے لیے ذہنی اور جسمانی طور ہر تیار ہوجائیں اللہ کی اس بڑی نعمت کی قدر وہ ہی جانتا ہے جس سے یہ روٹھ جائے یا پھر چھین لی جائے بقول شاعر

آج پھر رات بھر نہیں آئی

نیند رستے میں سو گئی شاید

نیند اور ہمارے معمولات زندگی

اچھی نیند قدر ت کا ایک عظیم تحفہ اور نعمت ہے جس  پر جتنا بھی شکر ادا کیا جائے  وہ کم ہے اللہ تعالی نے رات نیند کے لیے اور دن تلاش معاش کے لیے بنایا  فرمان باری تعالی ہے وجعلنا الیل لباسا (ہم نے رات کو نیند کے لیے پیدا فرمایا) وجعلنا النھار معاشا(اور دن کو تلاش رزق کے لیے) قرآن کریم ذکر حکیم کے اس فرمان کے بعد رات کی نیند کی اہمیت بڑی حد تک واضح ہو جاتی ہے میڈیکل سائنس کا کہنا ہے کہ رات کی نیند کے دوران ہمارے جسم سے چند قسم کے ہارمونس خارج ہوتے ہیں جو کہ ہماری صحت کی بحالی دن بھر کی تھکن اور کام کاج سے  جسم  میں پیدا ہونے والی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کرنے میں معاون ثابت ہوا کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ یہ ہارمون ہمارے جسم میں دن بھر کے کام کاج سے پیدا ہوجانے والی توانائی کی کمی کو بھی پورا کیا کرتے ہیں میڈیکل سائنس کے مطابق یہ سارے فوائد صرف رات کی بہترین نیند سے ہی  حاصل کیے جا سکتے ہیں دن کی نیند سے نہیں لہذا اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اگر روزمرہ معمولات زندگی کو بہتر بنانا ہے  اور بچوں کو اچھی تعلیم و تربیت فراہم کرنی ہے تو اس کے لیے ان کی نیند کو بہتر بنانا  بہت ضروری ہے ۔

بچےکی تعلیم اور اچھی نیند

 بچے چونکہ تعلیم سے منسلک ہوتے ہیں  لہذا ان کی  اچھی تعلیم کے لیے نیند کا بہتر ہونا بہت ضروری ہوتا ہے رات کی نیند کی اہمیت کی وضاحت قرآن  اور سائنس کی روشنی میں بیا ن کی جاچکی ہیں میڈیکل سائنس بھی یہی کہتی ہے کہ رات کی نیند کے دوران سارا دن جو معلومات حاصل کی جاتی ہے وہ ہماری کم دورانیہ کی  یاداشت سے نکل کر زیادہ دورانیہ کی یاداشت میں چلی جاتی یعنی شارٹ ٹرم میموری سے نکل کر لانگ ٹرم میموری میں تو بچے جو کچھ  دن بھر سیکھتے ہیں یا پڑھتے ہیں وہ بچوں میں رات کی نیند کے دوران دماغ میں جا کر پختہ ہو جایا کرتا ہے  ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ سونے کے دوران انسانی  جسم میں اسٹیورائڈ  کا لیول کم ہو جایا کرتا ہے اور جیسے ہی انسان صبح اٹھ کر معمول کے کام سرانجام دینے لگتا ہے تو دوبارہ یہ لیول برابر ہو جایا کرتا ہے میڈیکل سائنس والے جانتے ہیں کہ جسم میں توانائی کے حصول کے لیے اسٹیورائڈ کا ایک بیلینس سطح پر رہنا کتنا ضروری ہے اور اس کی زیادتی ہمارے جسم میں بھیانک اثرات  کو جنم دیتی ہے ۔
پاک ہے وہ ذات جس نے ہمارے جسم کے نظام کو ایسا بنایا کہ اس میں کوئی کمی نا چھوڑی واللہ احسن الخالقین( اور اللہ تعالی سب سے بہتر تخلیق کرنے والے ہیں )اس رب تعالی نے ہمارے جسم کو بنایا ہی اس طرز پر ہے کہ رات بھر کی بہترین نیند کے بعد جب صبح اٹھےگا۔جسم کی تمام ضروریات پوری ہو چکی ہونگی اور وہ دن بھر نارمل وے میں ایکٹ کرے گا  رات کی نیند سے ہمارے جسم میں پروٹین بھی بنتی ہے اور ایمیونٹی بھی بڑھتی ہے جو کہ بیماریوں سے لڑنے میں مددگار اور معاون ہوا کرتی ہے   اس لیے یہ اور بھی ضروری ہو جاتا کہ بچوں میں رات کی نیند کو بہتر بنایا جائے تاکہ وہ اگلی صبح کے لیے چاک و چوبند اور توانا ہو کر تعلیم کی شاہراؤں پر عازم سفر ہو سکیں ۔

بچوں میں نیند کی کمی کی علامات

 اگر آپکے بچے میں مندرجہ ذیل  چھ علامات میں سے چار علامات موجود ہیں تو یہ ثابت ہوتا ہے کہ آپکا بچہ نیند کی کمی کا شکار ہے؟(*

کیا آپکا بچہ صبح سو کر اٹھنے میں دکت محسوس کرتا ہے ؟(*

کیا آپکا بچہ صبح اسکول نہ جانے کی ضد کرتا ہے ؟(*

کیا  آپکے بچے  کو دن بھر تھکان  رہتی ہے  ؟(*

کیا آپکا بچہ بات  بے بات پہ غصہ کرتا ہے؟(*

کیا آپکے بچے کو چیزوں پر توجہ دینے میں مشکل پیش آتی ہے ؟(*

یہ وہ علامات ہیں جو نیند کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں تو لہذا والدین کو اگر بچے میں ان میں سے کوئی پانچ علامات نظر آئیں تو اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہوا کرتی ہے میڈیکل سائنس کے مطابق تقریبا آٹھ گھنٹے کی بہترین نیند لینا ضروری ہوتا ہے جب کہ بچوں میں یہ دس گھنٹے تک ہونی  چاہیے حد سے زیادہ سونا بھی بچوں میں اعصابی کمزوری یا اعصابی امراض کو جنم دیا کرتی ہے لہذا والدین کا یہ فرض ہے کہ وہ بچے کی اچھی تعلیم کے لیے اسے آٹھ سے لیکر دس گھنٹے تک کی بھر پور نیند فراہم کریں ۔

نیند کی کمی کے صحت پر اثرات

نیند کی کمی انسانی صحت پر بڑےبرے اثرات  مرتب کرتی ہے جن میں کچھ تو مختصر وقت اور کچھ بعض اوقات زندگی بھر کا روگ بن جایا کرتے ہیں ہاضمے کی خرابی ڈپریشین ،انزائیٹی  اور غصہ وغیرہ چھوٹے اثرات ہیں جب کہ نیند کی کمی سے  دل کا دورہ  بلیڈ پریشر فالج اور پاگل پن جیسی ناقابل علاج بیماریاں جنم لیتی ہیں جو انسان کے ساتھ ساری زندگی چمٹی رہتی ہے اور انسان ان کا علاج کراتے کراتے بلاخر مر جاتاہے  ۔

نیند کو بہتر بنانے کے طریقے

سونے اور جاگنے کا وقت مختص کرلیں  کبھی بھی سوگئے کسی بھی وقت جاگ گئے اس سے نیند کا سائکل ڈسٹرب ہوتا ہے اور مسائل جنم لیا کرتے ہیں۔(*

نیند سے پہلے خود کو نیند کے لیے تیار کریں نہالیں ڈائجیسٹ وغیرہ پڑھیں سائکالوجیکل ٹرک استعمال کریں یہ بھی بہت اہم ہیں ۔(*

چائے کافی اور تمباکو کا استعمال ختم کردیں ۔(*

رات کا کھانا زیادہ مت کھائیں اور  نیند سے ایک دو گھنٹے پہلے کھائیں۔(*

روزانہ صبح کی ایکسرسائیز نیند کو پرسکون اور بہتر بناتی ہے ۔(*

٭)الیکٹرونک ڈیوائس  میں لائٹس ہوتی ہیں وہ دماغ کو  یہ میسج چھوڑ دیتی ہیں کہ یہ سونے کا نہیں جاگنے کا وقت ہے لہذا  موبائل کمپیوٹر اور ٹیلیویزن   سونے سے 2 گھنٹے پہلے آف کریں۔بچوں میں موبائل استعمال کا رجحان۔ والدین کیا کریں؟

بیڈروم میں لائٹ مدھم ہونی چاہئے اس سے بھی اچھی اور بہترین نیند کے حصول میں مدد ملا کرتی ہے ۔(*

٭)نرم اور آرام دہ  بستر لینا چاہیے  یہ نیند کو پرسکون اور بہتر بنانے میں مدد گار ہوتا ہے اور صبح اٹھنے پر تھکان بھی نہیں ہوتی کمرہ چادر  تکیہ ہر شے خوب صاف ستھری ہونی چاہئے اس سے بھی  نیند بہتر اور اچھی ہوتی ہے ۔

دوپہر میں صرف قیلولہ کریں 20یا 25 منٹ کا اس سے جسم تروتازہ بھی ہوتا ہے اور رات کو نیند بھی خوب آتی ہے۔(*

حرف آخر

کامیابیوں اور اچھی تعلیم کے حصول کے لیے اپنے بچوں کی نیند کو بہتر بنائیں سنت یہ ہے کہ جلدی سونے کی کوشش کریں اور سونے کی دعا اللھم باسمک اموت واحیاء اور جاگنے پر الحمداللہ الذی  احیانا بعدماا اماتناوالیہ النشور  پڑھے اور سورہ آل عمران کی آخری آیات ان فی خلق سموات آخر تک پڑھیں آنحضرت ﷺ کا یہ معمول تھا کہ سورہ ملک پڑھ کر سویا کرتے تھے ۔

نیند قدرت کا عظیم تحفہ ایک نعمت اور ایک عطیہ ہے اس کی قدر کریں اسے فضول بیٹھ کر یا  لھولعب میں پڑ کر  ضایع نہ کریں کیونکہ خالق اور مالک بہر حال اپنی تمام نعمتوں کے بارے میں سوال ضرور کریگا ۔

محمد راشد رضا

اچھی نیند اچھی تعلیم

اچھی نیند اچھی تعلیم

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

عنایت شمسی on امی جان الوداع
Abdul Rauf mahar on قاری سعد نعمانی