Thursday, November 21, 2024
HomeCollegeسندھ کے کالجز میں آن لائن درخواست دینے کا نظام متعارف

سندھ کے کالجز میں آن لائن درخواست دینے کا نظام متعارف

سندھ کے کالجز میں آن لائن درخواست دینے کا نظام متعارف

کراچی، ویب ڈیسک؛ سندھ میں این او سی حاصل کرنے اور کسی بھی قسم کی چھٹی لینے کے لئے آن لائن درخواست دینے کا نظام متعارف کرا دیا گیا۔

آن لائن درخواست

اساتذہ محکمہ کالجز کی ویب سائٹ پر درخواست اپلوڈ کر سکیں گے

ڈی جی کالجز کے مطابق اب اساتذہ کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ گھر بیٹھ کر چھٹی، الاؤنس وغیرہ کے لیے محکمہ کالجز کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست اپ لوڈ کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گرمیوں کی چھٹیوں میں والدین اور طلباء کیا کریں ؟

پرانا سسٹم ملازمین پر بوجھ اور انتظامی نا اہلی کا باعث تھا ،سیکریٹری کالجز

فیصلے کے حوالے سے گفت گو کرتے ہوئے سیکریٹری کالجز سندھ احمد بخش ناریجو کا کہنا تھا کہ پرانا طریقہ کار نہ صرف ہمارے ملازمین پر بوجھ ڈال رہا تھا بلکہ تاخیر اور انتظامی نااہلی کا باعث بھی بنتا تھا۔

آن لائن درخواست

نظام میں مزید بہتری کے لئے کوشش کریں گے ،احمد بخش ناریجو

انہوں نے مزید کہا اب ایک کلک پر کسی بھی ملازم کی درخواست ہمیں موصول ہوجائے گی، آن لائن درخواست جس میں دستاویزات، میڈیکل سرٹیفکیٹس، سفری دستاویزات، یا متعلقہ این او سی اپلوڈ کرنے کا سسٹم ہوگا درخواستوں پر عمل درآمد کیلئے خودکار تصدیق اور پروسیسنگ کا نظام بھی ہو گا،
احمد بخش ناریجو نے عزم کا اظہار کیا کہ فیصلہ سازی میں درستی کو یقینی بنایا جائے گا اور درخواست دہندگان کو ریئل ٹائم ٹریکنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق المدارس العربیہ کے تحت مدارس کے اساتذہ کےلئے تربیتی ورکشاپس شروع

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

عنایت شمسی on امی جان الوداع
Abdul Rauf mahar on قاری سعد نعمانی