Friday, November 15, 2024
HomeLatestحکومت یوم تقدس قرآن منانےاور ملک گیراحتجاج کا اعلان

حکومت یوم تقدس قرآن منانےاور ملک گیراحتجاج کا اعلان

حکومت کاجمعے کو یوم تقدس قرآن منانےاور ملک گیراحتجاج کا اعلان

کراچی،ویب ڈیسک؛حکومت پاکستان کا جمعے کے روز یوم تقدس قرآن منانے کا اعلان۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کا اجلاس طلب،سویڈن واقعے پر قرار داد پیش کی جائے گی اور پارلیمنٹ کے ذریعے پاکستانی عوام کا احتجاج ریکارڈ کرایا جائےگا۔
وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق منگل کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعےپر غور کیا گیا۔

وزیر اعظم کے زیر صدارت اجلاس میں جمعرات کو پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

اجلاس میں جمعہ 7 جولائی کو یوم تقدس قرآن منانے کا اعلان کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’جمعہ کو قرآن کی بے حرمتی کے خلاف ملک گیر احتجاج ہوگا،حکم ران جماعت کے کارکن ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کریں گے جن سے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں اور  پوری قوم سے احتجاج میں شرکت  کی اپیل کی ہے۔

وزیراعظم  نے مزید کہا کہ ’جمعرات کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا ہے پارلیمنٹ کے فلور سے گم راہ ذہنوں کو پیغام دیں گے کہ اس حساس معاملے میں پاکستانی قوم امت مسلمہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف قومی لائحہ عمل مرتب کیا جائے اور قوم کے جذبات اور احساسات کی بھرپور ترجمانی کی جائے۔

شرپسند عناصر پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں،میاں شہباز شریف

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی مذہب کے مقدسات کی توہین ناقابل برداشت جرم ہے ،مغرب کے انصاف پسند عوام ایسی حرکت کرنے والے مریض ذہنوں سے نہ صرف لا تعلقی کا اظہار کریں بلکہ ایسے عناصر کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لیے اپنی حکومتوں پر دباو ڈالیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس قسم کے شر پسند عناصر پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

عنایت شمسی on امی جان الوداع
Abdul Rauf mahar on قاری سعد نعمانی