اسکول کی رجسٹریشن معطل
طالب علم کے زخمی ہونے کا واقعہ ، متعلقہ اسکول کی رجسٹریشن معطل،75 ہزار جرمانہ

طالب علم کے زخمی ہونے کا واقعہ ، متعلقہ اسکول کی رجسٹریشن معطل،75 ہزار جرمانہ

طالب علم کے زخمی ہونے کا واقعہ ، متعلقہ اسکول کی رجسٹریشن معطل،75 ہزار جرمانہ

کراچی ،ویب ڈیسک، کراچی کے علاقے ماڈل کالونی کے اسمارٹ اسکول کے طالب علم کے بوتل لگنے سے زخمی ہونے کے معاملے کی جانچ مکمل ، ذمہ دار اسکول انتظامیہ قرار، اسکول کی رجسٹریشن معطل ، 75 ہزار روپے جرمانہ عائد ۔

کراچی میں بوتل لگنے سے طالب علم زخمی ، بعد ازاں آئی سی یو منتقل ہوا تھا

واضح رہے وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے نجی اسکول کے طالب علم کو کول ڈرنک کا بوتل شیشہ لگنے کے بعد آئی سی یو منتقل ہونے کی خبر کا نوٹس لیا تھا۔
صوبائی وزیر کے احکامات پر ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹوشن نے تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ واقعہ کولڈرنک کا ڈھکنا کھلنے کے دوران پیش آیا۔
کولڈرنک کا ڈھکنا شدت سے بچے کے گلے پر لگا اور وہ شدید زخمی ہو گیا بچہ اس وقت سول ہسپتال کراچی میں وینٹیلیٹر پر زیر اعلاج ہے۔

فن گالا کے انعقاد کے دوران بچوں کی حفاظت پر توجہ نہیں دی گئی ،تحقیقاتی رپورٹ

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اسکول انتظامیہ کی جانب سے فن گالا کے انعقاد کے دوران بچوں کی حفاظت کے معاملے پر توجہ نہیں دی گئی۔ شواہد اور بیانات کی روشنی میں اسکول انتظامیہ کی غیر ذمہ داری ثابت ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے پاکستانی طلباء کے لئے اسکالر شپس کا اعلان 

Check Also

الطاف الرحمن اخون

مفتی الطاف الرحمن اخون کا اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیاب دفاع!

چترال موری لشٹ کے علمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے جامعہ دارالعلوم کراچی کے فاضل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے