نجی اسکولوں کے احاطے میں کانچ کی بوتلوں میں مشروبات کے استعمال پر پابندی عائد

نجی اسکولوں کے احاطے میں کانچ کی بوتلوں میں مشروبات کے استعمال پر پابندی عائد

ویب ڈیسک ؛صوبہ سندھ کے نجی اسکولوں میں کانچ کی بوتلوں میں مشروبات استعمال کرنے پر پابندی عائد ، باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کی جانب سے اسکولوں کے احاطے میں لمکا/ سوڈا ڈرنک کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بوتل لگنے سے طالب علم کی ہلاکت کے بعد ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کا فیصلہ

رجسٹرار پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز رفیعہ ملاح کے نوٹیفکیشن کے مطابق چند روز قبل ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا تھا جب ایک پرائیویٹ اسکول کی کلاس پنجم کے طالب علم کی لمکا ڈرنک سے بھری شیشے کی بوتل پھٹنے سے ہلاکت ہوگئی جو کہ اسکول کے احاطے میں ایک اسٹال پر رکھی ہوئی تھی۔

رجسٹرار کے اعلامیے میں تمام اسکولوں کے پرنسپلز، منتظمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی کانچ کی بوتل میں ڈرنکس کو اسکولوں کے احاطے میں فروخت کے لیے نہ رکھا جائے۔

پلاسٹک بوتلوں میں سافٹ ڈرنکس اسکولوں میں فروخت کئے جا سکتے ہیں ،اعلامیہ

اسی طرح، شیشے کی بوتلوں میں موجود سافٹ ڈرنک، مشروبات کو اسکول میں نہ رکھا جائے اور نہ ہی فروخت کیا جائے، تاہم پلاسٹک کی بوتلوں یا کین میں سافٹ ڈرنکس اسکولوں میں فروخت کیے جا سکتے ہیں۔

رجسٹرار کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات بچوں کی حفاظت کیلئے اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسا دردناک واقعہ پیش نہ آئے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی بچے میتھ میں کیوں کمزور ہیں؟ ماہرین سر جوڑ کے بیٹھ گے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top