Saturday, January 18, 2025
HomeLatestمحکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ کی بھرتی سے متعلق پالیسی میں اہم...

محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ کی بھرتی سے متعلق پالیسی میں اہم تبدیلیاں کر دیں

محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ کی بھرتی سے متعلق پالیسی میں اہم تبدیلیاں کر دیں

کراچی،ویب ڈیسک؛ محکمہ تعلیم صوبہ سندھ نے اساتذہ کی بھرتی سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کردی، جس کے تحت بھرتی اساتذہ کی ترقی کے بعد کیڈر تبدیل نہیں ہوگا۔گزشتہ سال بھرتی ہونے والے 45 ہزار اساتذہ کی ترقی کے بعد کیڈر تبدیل نہیں ہوگا ۔

پرائمری اور جونئیر اساتذہ ترقی کے بعد ہائر اسکول کے ٹیچر نہیں بن سکیں گے

محکمہ تعلیم کی نئی پالیسی میں کہا گیا ہے کہ پرائمری اسکول ٹیچر کو پروموشن کے بعد چیف اسکول ٹیچر تعینات کیا جائے گا جبکہ پرائمری اور جونیئر اسکول ٹیچر ترقی کے بعد ہائر اسکول ٹیچر نہیں بن سکیں گے۔

نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کی 3 سال تک دوسرے اضلاع میں تبادلے پر پابندی ہوگی

نئی پالیسی کے تحت نئے 14 گریڈ میں بھرتی جے ایس ٹی اور پی ایس ٹی کیلئے نئی پوزیشن مقرر کی جائے گی ،اساتذہ کو ترقی کے بعد 16 یا 17 گریڈ میں چیف ٹیچر کی پوزیشن ملے گی۔نئے بھرتی اساتذہ کا 3 سال تک دوسرے اضلاع میں تبادلے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

صوبائی وزیر تعلیم کی ہدایت پر نجی اسکولز کے سربراہان کے ساتھ سمپوزیم کا اہتمام

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

عنایت شمسی on امی جان الوداع
Abdul Rauf mahar on قاری سعد نعمانی