Friday, November 15, 2024
HomeLatestپشاور بورڈ کا میٹرک اور انٹر کے طلباء کو نمبر بڑھانے کے...

پشاور بورڈ کا میٹرک اور انٹر کے طلباء کو نمبر بڑھانے کے لئے دوبارہ موقع دینے کا فیصلہ

پشاور بورڈ کا میٹرک اور انٹر کے طلباء کو نمبر بڑھانے کے لئے دوبارہ موقع دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک؛ تعلیمی بورڈ پشاور کا میٹرک اور انٹر میں کم نمبرز لینے والے طلبا کو امپرومنٹ کےلئے ایک اور موقع دینے کا فیصلہ۔

کم نمبر لینے والے طلباء امپرومنٹ کے لئے دوبارہ داخلہ لے سکتے ہیں ،اعلامیہ

تفصیلات کے مطابق ابتدائی و ثانوی تعلیمی بورڈپشاور کی جانب سے میٹرک اور انٹر کے طلبا کو امپرومنٹ کیلئے دوسرا موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ میٹرک ،انٹر میں کم نمبرزحاصل کرنیوالےطلبا دوبارہ امپرومنٹ کیلئےداخلہ لے سکتے ہیں۔

سال2021 میں بھی 50 فیصد سے کم نمبر لینے والوں کو ضمنی امتحان کا موقع دیا گیا تھا

اعلامیے میں مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی طلبا کو مارکس بڑھانے کیلئے ایک ہی موقع دیا جاتا تھا۔
یاد رہے سال 2021 میں بھی خیبرپختونخواہ حکومت نے انٹر اور میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات لینے کا فیصلہ کیا تھا۔جس کے تحت 50 فیصد سے کم نمبررز لینے والے طلباء کو دوبارہ امتحان کا موقع دیا گیا تھا۔

آئی ٹی اور بچے

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

عنایت شمسی on امی جان الوداع
Abdul Rauf mahar on قاری سعد نعمانی