Friday, November 15, 2024
HomeColumnsانسانی بدن میں توانائی کے منابع اور شخصیت سازی میں ان کا...

انسانی بدن میں توانائی کے منابع اور شخصیت سازی میں ان کا کردار

انسانی بدن میں توانائی کے منابع اور شخصیت سازی میں ان کا کردار

سید عرفان احمد

انسانی بدن میں توانائی

سات چکرا

قدیم دانش یہ بتاتی ہے کہ نفسی سطح پر انسان میں سات “چکرا” پائے جاتے ہیں ۔چکرا سے مراد توانائی کے مراکز یا منابع ہیں۔ یہ مراکز توانائی اپنے تئیں کام کرتے رہتے ہیں اور پورے جسم میں موجود تمام نظام ہائے جسمانی کو فعال اور متوازن کرتے ہیں ۔ اگر ان میں کسی قسم کی کمزوری یا کمی ہو جائے تو جسم اور ذہن دونوں ہی متاثر ہوتے ہیں ۔ خاص کر نظام مدافعت اور جذبات متغیر ہو جاتے ہیں ۔ ان کی وجہ سے مختلف ذہنی ، نفسیاتی اور جسمانی تکالیف ہو سکتی ہیں۔

ہر چکرا کا اپنا مخصوص ارتعاش ہوتا ہے اور وہ اپنے مخصوص تعدد کے ساتھ مخصوص دائرے میں اثر ڈالتے ہیں ۔ چنانچہ ہر چکرا جسم کے مخصوص حدود میں کام کرتا ہے اور مخصوص اعضاء کو متحرک اور متوازن کرنے کے لئے فرائض انجام دیتا ہے ۔ ہم یہاں ان ساتوں چکرا کے کے نام اور کام کے بارے میں اپنے قارئین کو مختصر سا بتاتے جائیں۔

انسانی بدن میں توانائی

پہلا چکرا ۔ مولا دھارا (Root Chakra)

پہلا چکرا ” مولا دھارا” کہلاتا ہے جسے انگریزی میں (Root Chakra ) کہا جاتا ہے ۔اس کے معنی ہیں جڑ یا بنیاد کو سہارا ۔ اس چکرا کی ذمہ داری اپنی تمام جسمانی توانائی کو زمین سے منسلک کرنا ہے ۔ جب جسمانی توانائی زمین سے مربوط ہوتی ہے تو جسم کو بھی مسلسل توانائی فراہم ہوتی رہتی ہے۔ یہ چکرا توانائی وصول کرکے انسانی بقاء کا سامان کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق جدید دور میں یہ چکرا خاص کر معاشی اور اور جذباتی تحفظ میں میں بہت اہم ہے۔ اور اس کی کمزوری معاشی اور اور جذباتی مسائل کا باعث بن سکتی ہے ۔
مولا دھارا یا پہلے چکر کا کا مقام ریڈ کی ہڈی کے بالکل نیچے اور مقعد کے قریب ہے اس چکرا کا رنگ سرخ ہے۔
پہلا چکرا جب متوازن ہوتا ہے تو جسم میں توانائی اور تکمیل کا احساس ہوتا ہے۔ آدمی پر سکون محسوس کرتا ہے اور اسے معاشی اور سماجی تحفظ کا خوب احساس ہوتا ہے ۔ آدمی خود کو دوسروں سے بھی مربوط اور منسلک پاتا ہے۔

پہلا چکرا جب غیر متوازن اور حد سے زیادہ کم متحرک ہوتا ہے تو انزائٹی اور کرب جیسے ذہنی و دماغی مسائل پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ آدمی محسوس کرنے لگتا ہے کہ اس کا تحفظ خطرے میں ہے ۔خوف کا یہ کردار ہمیں زندہ رہنے کی تگ و دو کے قابل کرتا ہے۔ ایسے میں یہ چکرا بقا کے پیغامات نظام مدافعت کو بھیجتا ہے ۔تاہم یہ ضروری نہیں کہ واقعی کوئی خطرہ ہو۔ یہی وجہ ہے کہ پہلے چکرے کی کمزوری کی صورت میں حالات کتنے ہی بھلے ہوں، آدمی کرب یا مایوسی کی کیفیت میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ جسمانی طور پر نظام ہضم کے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ زیریں کمر میں درد ہوتا ہے ہے خواتین میں رحم اور مردوں میں پروسٹیٹ کے مسائل جنم لیتے ہیں۔
ایسے میں مائنڈ سائنس کی مختلف تکنیکوں کے ذریعے اس چکرا کو متوازن کیا جاتا ہے تاکہ وہ درست کارکردگی کے قابل ہو سکے اور حقیقت پر مبنی پیغامات جاری کر سکے۔

انسانی بدن میں توانائی

دوسرا چکرا۔ سوادھی شانا(Sacrel Chakra )

دوسرا چکرا سوادھی شانا کہلاتا ہے جسے انگریزی میںSacrel Chakra کہتے ہیں ۔اس کا لغوی معنی ہے “اپنی ذات کا مقام”. یہ چکرا آپ کی بطور انسان ہے شناخت اور کام سے متعلق ہے۔ چنانچہ یہ آپ کی تخلیقی توانائی کا ذمہ دار ہے۔ اس سے آپ اپنے کام میں زندگی کا لطف اٹھانے کے قابل ہوتے ہیں ہیں ۔ جن لوگوں میں یہ چکرا متوازن ہوتا ہے وہ اپنی زندگی میں بھرپور لطف اور سرشاری کا تجربہ کرتے ہیں۔ چنانچہ ایسے افراد پر لطف (مگر مثبت اور فطری) سرگرمیوں میں مشغول رہنا پسند کرتے ہیں۔
سوادھی شانا کا مقام ناف کے بالکل نیچے ہے۔اس کا رنگ نارنجی ہے ۔
دوسرا چکرا جب متوازن ہوتا ہے تو زندگی کے شب و روز میں لطف ملتا ہے اور زیادہ سے زیادہ کام کرنے کو جی چاہتا ہے۔ تاہم ہر کام میں توازن کا شعور بھی رہتا ہے ۔مثلا ایسے افراد کی ازدواجی زندگی بھر پور جب کہ پیشہ ورانہ مصروفیات فرحت افزا ہوتی ہیں۔
اگرچہ یہ چکرا اعتدال سے کم یا زیادہ متحرک ہو جائے جائے تو آدمی انہیں مثبت اور تعمیری کاموں کی لت میں پڑ جاتا ہے یا پھر ان سے رغبت ختم ہو جاتی ہے۔ مثال کے طور پر ایسے افراد اپنی ازدواجی زندگی سےخوب لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن سکرل چکرا کی حرکت کم ہو جائے تو آدمی کی رغبت شریک حیات کی طرف کم ہو جاتی ہے ۔اور اگر تحریک زیادہ ہو تو آدمی زنا کی طرف مائل ہو جاتا ہے۔ عدم توازن کی علامات میں کسی شے کی لت، موٹاپا ،ہارمون کا عدم توازن اور بے آرامی شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق دوسرے چکرے کی توانائی کو متوازن کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اپنی توانائی کو لطف سے ہٹا کر دل کی طرف موڑا جائے۔ ایک طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ ایسے میں اپنے آپ سے سوال کیا جائے کہ ” میں جو کچھ کر رہا ہوں کیا یہ میرے لئے درست ہے ؟ کیا یہ میرے لئے صحت بخش ہے ؟ “میں جو کچھ کر رہا ہوں کیا اس کے کچھ فوائد بھی ہیں ؟
ایسی مرضیاتی کیفیت میں زیادہ سے زیادہ وقت اپنے شریک حیات ، والدین اور بچوں کے ساتھ گزارا جائے۔ پر فضا اور فطری ماحول میں گھوما جائے۔ کیفیت شدت پکڑ جائے تو مستند مائنڈ تھراپسٹ یا انرجی ہیلنگ ایکسپرٹ سے رجوع کیا جائے۔

انسانی بدن میں توانائی

تیسرا چکرا۔ منی پورا (Solar Plexus)

تیسرا چکرا “منی پورا” کہلاتا ہے ۔جسے انگریزی میں Solar Plexus کہا جاتا ہے ۔اس کے لغوی معنی دلکش نگینہ کے ہیں ۔یہ وہ چکرا یے جہاں آپ کی خود اعتمادی ،شناخت اور انفرادی قوت وجود پاتی ہے۔
کیا آپ کو کبھی ایسی صورتحال سے واسطہ پڑا کہ آپ کو لگا ہو کہ یہ صورتحال میرے لئے درست نہیں ہے۔ ایسے میں جسم کے اندر عجیب سی کیفیت ہوتی ہے۔ اور خاص کر پیٹ میں گڑ گڑ ہوتی ہے۔دراصل یہاں آپ کی انفرادی قوت موجود ہوتی ہے ۔اور ایسی صورت میں آپ یہاں جسمانی سطح پر اعتماد اور دانش کا تجربہ کرتے ہیں۔
منی پورا چکرا کا مقام ناف کے اوپر اور سینے کے نیچے مرکز میں ہے۔ رنگ پیلا ہے ۔
جب یہ چکڑا متوازن ہوتا ہے تو آدمی اپنے اندر ذہانت ، فیصلہ سازی اور انفرادی قوت کو محسوس کرتا ہے۔ لوگ اسے جنگجو چکرا بھی کہتے ہیں کیونکہ جنگ یا مقابلے کی حالت میں اس جگہ پر شدید احساس یا دباؤ پایا جاتا ہے۔ جب یہ چکرا توانائی سے بھرپور ہوتا ہے تو اس مقام پر مقابلے کی جرات ، فتح کا اعتماد اور حل کے لیے دانش کا ادراک بھی تجربہ کیا جا سکتا ہے۔
اس چکرا کو توانا اور قوی کرنے کے لیے ان چیزوں کے بارے میں سوچئے جن میں آپ بہت اچھے ہیں۔ ہر ایک میں بہت سی خوبیاں اور ٹیلنٹ ہوتے ہیں ۔ اپنی صلاحیتوں کی فہرست بنائیے اور غور کیجئے کہ جب آپ ان کے بارے میں سوچتے ہیں تو پیٹ میں کیسا احساس اور ارتعاش محسوس کرتے ہیں ۔ اپنی خاص ایفرمیشن ترتیب دے کر اس کو مزید قوی کیجیئے ۔

انسانی بدن میں توانائی

چوتھا چکرا ۔۔انا ہٹا(Heart Chakra)

چوتھا چکرا “انا ہٹا” کہلاتا ہے اور انگریزی میں اسے Heart Chakra کہتے ہیں ۔اس کے لفظی معنی ہیں دل یا بے ضرر کے۔ یہ چکرا اس جگہ ہے ہے جہاں محبت ، شفقت اور رحم دلی قوت پاتے ہیں ۔ اس کو سمجھنا دیگر کے مقابلے میں کہیں آسان ہے۔ کیونکہ ہم سب جب اپنے دل سے محبت کو مربوط کرتے ہیں اور یہ سب کچھ چوتھے چکرا میں ہوتا ہے۔ اس چکرا کی بدولت ہم دوسروں سے محبت کرتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے ہے کہ یہ چکرا صحت اور شفا سے منسلک ہے ۔
اس چکرا کا مقام دل کے قریب سینے کے وسط میں ہے جبکہ رنگ سبز ہے۔

جب اس چکرا میں توانائی متوازن ہوتی ہے تو آدمی اپنے اور دوسروں کے لئے برابر کی محبت محسوس کرتا ہے حتی کہ سخت حالات اور مشکلات میں بھی آدمی کے دل میں شفقت اور رحم کے جذبات پائے جاتے ہیں۔
لیکن جب جب یہ عدم توازن کا شکار ہو اور اعتدال سے کم یا زیادہ متحرک ہو جائے تو ہم اپنی ذاتی حدود کھو دیتے ہیں اور محبت کے نام پر غیر صحت بخش انتخابات کرتے ہیں ۔ محبت اکثر شہوت میں بدل جاتی ہے لیکن اسے نام پھر بھی محبت ہی کا دیا جاتا ہے ۔ ایسی کیفیت میں دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے ، سینے میں جلن یا زحم معدہ ہوتا ہے۔ آپسی تعلقات بگڑنے لگتے ہیں خاص کر گھریلو تعلقات بہت متاثر ہوتے ہیں۔
چوتھے چکرے کو متوازن کرنے کے لیے ضروری ہے کہ دوسروں سے بے غرض محبت کی جائے اور خوب احترام کیا جائے ۔روزانہ سکون سے غسل کیا جائے ۔ دوسروں پر رحم اور شفقت کا مراقبہ کیا جائے ۔واضح رہے ہے انا ہٹا چکرا کو متوازن کرنا بہت ہی مشکل کام ہے۔

انسانی بدن میں توانائی

پانچواں چکرا — وشودھا(Throat Chakra)

پانچواں چکرا ” وشودھا” کہلاتا ہے اور انگریزی میں اسے Throat Chakra کا نام دیا جاتا ہے ۔اس کے لغوی معنی ہیں ،بہت خالص ۔یہ چکرا آدمی کی ذاتی سچائیوں کو آواز دیتا ہے ۔آواز کہاں سے آتی ہے ؟ بولنے کے لیے توانائی کہاں سے ملتی ہے؟ یقینا ہمارے جسم میں موجود ایک عضو ہے جو یہ کام کرتا ہے جسے ” گلا ” یا “حلق” کے نام سے ہم جانتے ہیں۔ اس کی توانائی پانچویں چکرا سے فراہم ہوتی ہے ۔ چناچہ یہ چکرا ہمیں اپنےسچ پوری وضاحت اور شفافیت کے ساتھ بولنے کے قابل کرتا ہے۔
پانچواں چکرا وسودھا دل کے چکرا کے اوپر ، حلق کے وسط میں موجود ہے۔چوتھے چکرا سے مربوط ہونے کے باعث اپنے اور دوسروں کے لیے محبت و رحمدلی سے بھی منسلک ہے اس چکرا کا رنگ نیلا ہے۔
جب پانچواں چکرا متوازن ہوتا ہے ہے تو ہم اعتماد اور وضاحت کے ساتھ اپنی گفتگو میں محبت رحم دلی اور شفقت کا اظہار کرتے ہیں ۔ ہمیں یہ شعور ہوتا ہے کہ موجودہ موقع کی مناسبت سے کون سے الفاظ بہترین ہیں ۔ جب اس توازن کے ساتھ گفتگو کی جاتی ہے تو ہمارے گرد موجود افراد ہماری گفتگو سےخوب محظوظ اور متاثر ہوتے ہیں ۔
لیکن اگر یہ چکرا توانا اور متوازن نہ ہو تو ہمیں اپنی بات سمجھانے اور مقصد بیان کرنے میں شدید دشواری پیش آتی ہے۔ ایسے میں بعض لوگ ہمت ہار کر یا چڑچڑے ہو کر بلند آواز میں بولنا یا چیخنا چلانا شروع کر دیتے ہیں ۔ یہ لوگ دوسروں کی گفتگو سننے میں متحمل نہیں رہتے اور بات کاٹ کر خود بولنا شروع کر دیتے ہیں ۔ اکثر گلے کا ورم ، انفیکشن اور خراش وغیرہ جیسے مسائل بھی ہو جاتے ہیں۔
پانچویں چکرا کو قوی اور توانا کرنے کے لئے ہمیشہ سچ بولیے ۔

انسانی بدن میں توانائی

چھٹا چکرا —اجنا(Third Eye)

چھٹا چکرا “اجنا” کہلاتا ہے اور انگریزی میں اسے Third Eye کہتے ہیں ۔اس کے لغوی معنی “تیسری آنکھ” یا بالائے حواس خمسہ کے ہیں ۔ یہ چکر آج جب کھلتا ہے تو حواس خمسہ اور مادی دنیا سے آگے کی معلومات آدمی حاصل کرنے کے قابل ہوجاتا ہے۔ تیسری آنکھ کے بارے میں بہت سی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں اور جو لوگ تیسری آنکھ کھولنے کی غرض سے مختلف ماہرین(اصلی یا نقلی) کے پاس جاتے ہیں انہیں یہ غلط فہمی ہے کہ تیسری آنکھ آنکھ کھلنے کے بعد نہ جانے وہ ہوا میں اڑنے لگیں گے یا پھر سچے خواب آنا شروع ہو جائیں گے۔ حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہوتا۔ در حقیقت تیسری آنکھ کا تعلق انسان کی دانش،وجدان ، فیصلہ سازی ، خود اعتمادی اور متحمل مزاجی سے بہت گہرا ہے، اس میں زمانہ لگ سکتا ہے ۔
ہمارے دماغ میں میں ایک غدود”غدہ صنوبری ” (Pineal Gland) پایا جاتا ہے ہے جو ہمیں دن میں جاگنے اور رات میں سونے میں مدد کرتا ہے۔ قدیم یونانی تہذیب میں بھی اس غدود کا علم تھااور اسے ” تیسری آنکھ ” کا نام دیا جاتا تھا ۔ وہ یہ سمجھتے تھے کہ یہ مقام ہمارے حواس خمسہ کے علاوہ کسی دوسرے منبع سے بھی معلومات حاصل کرتا ہے۔
چھٹے چکرایعنی تیسری آنکھ کا مقام پیشانی کے وسط میں ہے اور رنگ رنگ بینگنی ۔
یہ چکرا جب متوازن ہوتا ہے تو مادی دنیا اور اپنے مادی جسم کے درمیان بھرپور ہم آہنگی محسوس ہوتی ہے۔ روحانی تربیت اور نمو میں بھی یہ توازن بہت اہم ہے۔ لہذا تصوف میں مراقبے کے ذریعے اس مقام کو خاص کر فوکس کیا جاتا ہے ۔تحمل ، برداشت اور اعتماد کی کیفیات بڑھ جاتی ہیں۔ جلد بازی ، تجزیہ اور بدگمانی ختم ہو جاتی ہے ۔
جن لوگوں کا چھٹا چکرا عدم توازن کا شکار ہوتا ہے وہ اکثر اپنی تیسری آنکھ کھولنے کے لیے پریشان رہتے ہیں ۔ مختلف کتابوں میں لاٹریوں ، پیروں فقیروں کے چکر میں رہتے ہیں کہ کہیں سے ان کے پاس ماورائی قوت آجائے۔ غیر حقیقی اور منفی پیشن گوئیاں کرتے پھرتے ہیں ۔
اس چکرا کو متوازن کرنے کے لئے ساحل پر ننگے پاؤں چہل قدمی کی جائے۔ یہ تسلیم کیا جائے کہ میں بھی اللہ کی ویسی ہی مخلوق ہوں جیسے کہ دوسرے تمام انسان ہیں۔حقیقی تجزیے کرنے اور انہیں تسلیم کرنے کی جرات پیدا کی جائے۔ صبر و تحمل اور قناعت اختیار کیا جائے۔

انسانی بدن میں توانائی

ساتواں چکرا — سہاسورا (Crown Chakra)

ساتواں چکرا “سہا سورا” کہلاتا ہے ۔انگریزی میں اسے Crown Chakra کہتے ہیں ۔اس کے لغوی معنی ہیں ” ہزاروں پتیاں” یہ چکرا انتہائی خالص شعوری توانائی کا منبع ہے۔ آپ اسے مقناطیس کی طرح سمجھ سکتے ہیں ۔ جب آپ لوہے کے ٹکڑے کو مقناطیس کے قریب کرتے ہیں تو یہ ٹکڑا اس مقناطیس کی طرف کھنچتا ہے ۔آپ اس کشش کو محسوس تو کر سکتے ہیں لیکن اسے دیکھ نہیں سکتے۔ شعور کی توانائی کائنات میں ہر جگہ ہے اور یہ ہمیں بھی پوری کائنات سے مربوط کرتی ہے۔
ہمارا ذاتی شعور ساتویں چکرا میں واقع ہے۔ لیکن یہ محض ذاتی نہیں ،کائناتی توانائی کا ذریعہ ہے۔ اس چکرا کے ذریعے ہم پوری کائنات کا حصہ بنتے ہیں۔ اس کا مقام سر کے اوپر وسط میں ہے اور رنگ بنفشی ہے۔ اس کی شعاعیں نیچے کو آنکھوں کی طرف جاتی ہیں اور اوپر کی جانب اٹھتی ہیں اور پھر توانائی کے ذریعے ہمیں پوری کائنات سے مربوط کرتی ہیں۔ جب یہ چکرا متوازن ہوتا ہے تو آدمی نہایت توانا اور جری ہو جاتا ہے۔ جنگجو اسے توانا رکھنے کے لئے بہت سے جتن کرتے تھے۔اس کے متوازن ہونے کی صورت میں اچھی صحت اور دانش حاصل ہوتی ہے ۔اس چکرا کا توازن دیگر چکراؤں کو بھی متوازن کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔
کراؤن چکرا کو توانا اور متوازن کرنے کے لئے اس پر براہ راست کام نہیں کیا جاتا بلکہ باقی چکراؤں کو متوازن کیا جاتا ہے ۔ اس کی مثال یوں لیجئے کہ اگر آپ کو کسی کھیل میں گولڈ میڈل چاہیے تو آپ گولڈ میڈل لینے پر محنت نہیں کریں گے بلکہ اپنے جسم کو اتنا مضبوط اور توانا کریں گے کہ گولڈ میڈل حاصل کر لیں۔ اسی طرح جب آپ اپنے پورے بدن میں توانائی کو متوازن اور بحال کرنے کی تگ و دو کریں گے آپ کے کراؤن چکرا کو توانائی ملے گی۔

 

یہ بھی پڑھئیے

مزاج ، مائنڈ سیٹ اور یقین کا کامیابی میں کردار

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

عنایت شمسی on امی جان الوداع
Abdul Rauf mahar on قاری سعد نعمانی